Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شاہدخاقان عباسی نےاسٹیئرنگ کمیٹی کی8سفارشات پیش کیں۔ اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنےپراتفاق کیا گیا ۔ 23 مارچ کے لانگ مارچ کے اسلام آباد میں قیام کو خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

پی ڈی ایم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 23 مارچ کو ملک کے کونے کونے سے عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو مہنگائی کے ایسے بھنور میں پھنسا دیا گیا ہے جس سے نکلنے کے آثار نہیں آرہے۔عوام کی چیخیں انہیں سنائی نہیں دے رہی۔ان حکمرانوں کو عوام کے کرب کا کوئی احساس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کے نعرے اور چور چور اور چور کہنے والوں کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ان کے مصنوعی ایمانداری کا آئینہ دکھا دیا ہے۔تاریخ کی سب سے ناکام، کرپٹ اور نااہل حکومت یہ ثابت ہوچکی ہے، اب بھی کوشش کررہی ہے کہ مشینوں کا سہارا لے کر دھاندلی کے ذریعے اقتدار کے مزے لوٹے، قوم بیدار ہے ان کو مکھی کی طرح انگلی سے پکڑ کر اقتدار سے باہر کیا جائے گا۔

Related posts

حکومت پیکا آرڈیننس واپس لینے کیلئے تیار ہوگئی

Rauf ansari

فیس بک کا چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

قوم کے ساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، عمران خان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment