Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ڈی ایم کے قافلے 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

کراچی: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ 23مارچ نااہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہوگا۔ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کا رخ کریں گے لیکن قومی دن کی سرکاری تقریب میں خلل نہیں ڈالیں گے۔

پی ڈی ایم سندھ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہاکہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ ناگزیرہے۔ پی ڈی ایم 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کرے گی تاہم سرکاری تقریب میں خلل نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مارچ میں سندھ سے شرکت کے لئے علامہ راشد سومرو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی۔ بیوروکریسی ان کی تھی لیکن قوتوں نے ہاتھ ہٹایا تو بلدیاتی انتخابات میں انجام سب نے دیکھ لیا۔ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پرمولانافضل الرحمان نے کہا کہ فارمولہ بنانے کی پیشکش کرنے والے واضح ہونے چاہئیں۔ جہاں ابہام ہو اس پر گفتگو نہیں کی جاتی ہے ۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی عمران خان کےعید پراحتجاج کے اعلان پر تنقید

Rauf ansari

فرانسیسی سفیر کے معاملے پر اپنی بات پر قائم ہوں،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

تحریک انصاف اراکین کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment