Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف پی ڈی ایم نے ساتھ نہیں دیا، جام کمال

کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے وعدہ پورا نہیں کیا وفاق میں حکومت سے علیحدگی پر مشاورت کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے وعدہ پورا نہیں کیا ۔وفاق میں حکومت سے علیحدگی پر مشاورت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف پنجاب طرز کی کاروائی کی جائے گی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے اراکین کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کے باعث اجلاس پانچ گھنٹے سے زائد تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

Related posts

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

ibrahim ibrahim

دعا زہرا کی عدم بازیابی آئی جی سندھ کو لے ڈوبی

ibrahim ibrahim

عدم اعتماد والے دن پارلیمنٹ نہیں جائیں گے، پرویز خٹک

Rauf ansari

Leave a Comment