Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت دیرینہ عالمی تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی نے وفد کےہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکے حل کا موقف دہرایا۔ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عالمی نمائندے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آزادانہ تحقیقات رپورٹ کریں۔ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت دیرینہ عالمی تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے۔مسلم امہ اسلاموفوبیا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے، مسلم امہ اسلاموفوبیا سمیت انتہا پسندانہ نظریات کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے متحد ہوں۔

Related posts

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کی ترجمانی کرے گا، ناصر حسین شاہ

Rauf ansari

شہرقائد میں فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ا یک زخمی

Rauf ansari

خان پور، پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

Hassam alam

Leave a Comment