پیمرا نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا خطاب براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کردی۔
پیمرا نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا خطاب لائیو دکھانے پر پابندی عائد کردی۔ پیمرا کے اعلامیہ کے مطابق۔ پیمرا آرڈیننس دو ہزار دو کے سیکشن ستائیس کے تحت عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی ہو گی۔
پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزام تراشی کررہے ہیں اور نفرت پھیلارہے ہیں۔ عمران خان کی تقاریر سے امن عامہ کی صورتحال خراب ہورہی ہے۔ ٹی وی چینلز عمران خان کی تقریر موثر مانیٹرنگ کے بعد ریکارڈ کرکے دکھاسکتے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔