Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایم کیو ایم پر قابض لوگ پارٹی تباہ کررہے ہیں، فاروق ستار

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے سابق کنوینئر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پارٹی پر چند لوگوں کا قبضہ ہے جن کے ہاتھوں ضائع ہورہی ہے۔ ہم ان ہاتھوں سے پارٹی لے کر دوبارہ کارکنان کو لوٹائیں گے۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے پارٹی الیکشن کے خلاف دائر کئے گئے مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینئر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ایک گروپ اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے دیگر رہنماؤں کو پارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے محروم رکھنا چاہتا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن رات کی تاریکی میں چوری کیے ۔ ایم کیو ایم میں اجارہ داری نہیں ہونی چاہئیے۔ اب چند لوگ فیصلے مسلط کرتے ہیں۔ میرا قصور یہ ہے کہ صاف ستھری ایم کیو ایم بنانا چاہتا تھا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف کیس کی سماعت 2 رکنی بنچ نے کی اور خالد مقبول صدیقی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔

Related posts

اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے لئے اوقات کار کا اعلان کردیا

ibrahim ibrahim

حکومت کا ای سی ایل کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ

Rauf ansari

نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment