راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عمل کیا تو عوام لوگ خود باہر نکلے گی ۔غریب اب حکومت کے گلے پڑے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سابق ووفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ جب چیری بلاسم ایک ہفتے میں 60 روپے فی لیٹر پیٹرول بڑھائے گا تو غریب کدھر جائے گا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عمل کیا توغریب حکومت کے گلے پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو گڑھا انہوں نے عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر رہے ہیں۔ حکومت والے اپنا سامان پیک رکھیں۔ حکومت کے جانے کا وقت قریب ہے، انہوں نے ہر صورت جانا ہے ۔جو بجٹ اس حکومت نے دینا ہے اسکے بعد انکا سیاسی جنازہ اٹھ جائے گا ۔
