Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لوگوں کو پتا چلے گا کہ ملک تبدیل ہوگیا، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو پتا چلے گا کہ ملک تبدیل ہو گیا اب عام آدمی بھی ‏اپنا گھر لے سکتا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے ایک ‏عام آدمی بینکوں میں جاتے ہوئے ڈرتا تھا ۔ ہماراسسٹم عام آدمی کوسہولتیں فراہم نہیں کرتا تھا تاہم ‏ اب بینکس نے خود کو تبدیل کیا ہے۔ 6 ماہ میں عام آدمی کو قرضے ملنا شروع ہو گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو پتا چلے گا کہ ملک تبدیل ہوگیا ہے۔ عام آدمی بھی اپنا گھر لے سکتا ‏ہے۔ وہ طبقہ جو اپنے گھر کو ترستا ہےانہیں چھت مل جائے۔ گھروں کی تعمیر سے ‏کنسٹرکشن میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔پہلے شرح سود اتنا زیادہ ہوتا ہےکہ عام آدمی قرضہ نہیں لےسکتا اس لیے ہم نے ‏سبسڈائز کیا ہے تاکہ عام آدمی اپنا گھر خریدسکے میں اپنے بینکوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امیر آدمی علاج کیلئے یا تو پرائیویٹ اسپتال جاتا تھا یابیرون ملک۔ چھوٹا سا ‏طبقہ امیر ہوتا گیا عام لوگ وہی کے وہیں رہ گئے۔ چین کی ترقی دیکھیں30سال میں دنیا کی سپرپاور ‏بن گئے۔ سپرپاور بننےکی بڑی وجہ چھوٹےطبقےکو اوپر لے کر گئےہیں ۔

Related posts

جہلم میں اسکول بس کوحادثہ، ٹیچرسمیت 2 بچے جاں بحق، 22 زخمی

Rauf ansari

کراچی میں بارش کا تیز اسپل نہیں ہے،چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز

Hassam alam

بلاول بھٹو زرداری نے پچھلے پانچ سالوں میں کتنا ٹیکس ادا کیا؟، تفصیلات منظر عام پر

Hassam alam

Leave a Comment