بلاول کی قیادت میں عوامی مارچ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگا

کراچی: پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔ مارچ آج پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا۔مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں کا آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

لانگ مارچ کے لیے پیپلز پارٹی کے جیالے پُرجوش ہیں اور کراچی شہر میں جگہ جگہ پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور قد آور پینا فلیکس آویزاں ہیں۔لانگ مارچ میں شرکت کے لیے شہر بھر سے کارکنان مزار قائد پر جمع ہورہے ہیں جو ریلی کی شکل میں روانہ ہوں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد مارچ منفرد ہوگا۔لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت حکومت کو پریشان کرے گی۔پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور احتجاج کر رہی ہے۔ہم نے مہنگائی،ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھی احتجاج کیے۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت جس نے ہمیشہ عوام کی بات ہے اور آج بھی ہم عوام کے لیے نکلیں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More