Urdu
پاکستان تازہ ترین

ایم پی ایز کو ہراساں کیا جارہا ہے،پرویز الہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کر دیئے ہیں، مسلم لیگ ن کھلے دل سے شکست تسلیم کرنی چاہیئے ،سپریم کورٹ کا حکم ہے الیکشن کرانا ہے جس پر ہم من وعن عمل کریں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ اداروں سے غلط کام لیتے ہیں تو انہیں بےنقاب کریں گے، آئی بی کی جانب سے ایم پی ایز کو ہراساں کیا جارہا ہے جس کے لیئے آئی بی نے ہمارے ایم پی ایز کے لیے سیل قائم کیا ہے ،شریفوں نے گراوٹ والا کام شروع کر دیا ہے، یہ اس قابل نہیں کہ ان کو سیاست میں ہونا چاہیے۔

پرویز الہی نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو سزا بھی ہونی ہے ،عامر سعید نے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ہمارے اوورسیز پاکستانی کو آئی بی نے ائرپورٹ سے اٹھایا اور مرضی کا بیان دلوانے کی کوشش کی گئی۔ پرویز الہی کے لیے منی لانڈرنگ کا بیان لینے کی کوشش کی گئی۔ محمود الرشید نے کہا ہم نے اپنے اراکین اسمبلی کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے،تمام اراکین اسمبلی آج لاہور پہنچ جائیں گے، ہمارے پاس 188 ووٹ ہیں، اس دوران کچھ کیا گیا تو ماحول خراب ہو گا۔

Related posts

عمران کی قیادت میں ملک میں انتشار پیدا نہیں ہونے دیں گے، فیاض چوہان

Zaib Ullah Khan

تحریک عدم اعتماد میں نمبر گیم پورے ہیں، شاہد خاقان

ibrahim ibrahim

بکھری ہوئی پی ڈی ایم پہلے اپنے گھر کو دیکھے

Hassam alam

Leave a Comment