اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کے اسپیکر منتخب ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن رولز کے مطابق جاری کیا جائیگا۔
سابق وزیراعظم کے تجویز اور تائید کنندہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر تھے۔
