پشاور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات کا اعلامیہ معطل کر دیا

پشاور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات پر خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اعلامیہ معطل کر دیا۔

عدالت نے وزیراعلٰی کے پی کے محمود خان، صوبائی حکومت اور کابینہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 13 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

پی ڈی ایم قائدین کے خلاف مقدمات درج کرنے سے متعلق اعلامیہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلینج کیا گیا تھا۔ پی ڈی ایم کے وکیل کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی حکومت یہ اقدام غیر قانونی ہے۔ کالعدم قرار دیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More