Urdu
تازہ ترین کھیل

پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کےلیے 169 رنز کا ہدف

کراچی: پی ایس ایل سیزن 7 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے جیت کےلیے اسلام آباد یونائیٹڈ کو169 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کا پانچواں میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے، جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کے خلاف ٹورنامنٹ کا پہلا میچ رہی ہے۔میچ کے آغاز میں اسلام آباد نے ٹاس جیت پر پشاور کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی نے بیٹنگ کی دعوت قبول کرتے ہوئے اوپنرز کو میدان اتارا تاہم زلمی کی اوپننگ لائن ناکام ثابت ہوئی اور پہلے بلے بازی کےلیے میدان میں آنے والے ٹام کوہلر صفر جب کہ یاسر خان 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

حیدر علی نے 13 گیندوں پر ٹیم کے مجموعے میں 15 رنز کا اضافہ کیا اور اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا شکار بنے جب کہ چوتھے نمبر پر آنے والے حسنین طلعت کو فہیم اشرف نے پویلین کی راہ دکھائی، حسنین طلعت 9 گیندوں پر صرف 2 رنز ہی بناسکے۔

Related posts

پنجاب پولیس کی محکمہ داخلہ کو پب جی پر پابندی کی سفارش

Rauf ansari

ہرکسی پرچوری کا الزام لگانے والا خود عالمی چور نکلا، شاہد خاقان عباسی

Rauf ansari

عمران خان کی زندگی اور سیاست الزامات پر مبنی ہے، مریم اورنگزیب

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment