Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مسجد نبوی واقعہ، شیخ رشید کے خلاف مقدمہ کی درخواست

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست تحریک تحفظ ناموس رسالت کے جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد نے جمع کروائی۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

تحریک تحفظ ناموس رسالت کے جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد نے مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی کے خلاف شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق گزشتہ روز 28اپریل شہباز شریف سمیت کابینہ ارکان نے مسجد نبوی پر حاضری دی اس دوران شرپسند عناصر نے نعرے بازی کی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس عمل سے مسجد نبوی کا تقدس پامال ہوا اور عالمی سطح پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔شیخ رشیدنےشرپسند عناصر کو مسجد الحرام اور مسجدنبوی میں اعلانیہ طور پر اکسایا۔26اپریل کو شیخ رشید نے کہا یہ جہاں سے گزریں گے لوگ چور کہیں گے۔27اپریل کو مکہ مدینہ والےلوگ دیکھیں کل ان کے ساتھ کیا کریں گے۔

Related posts

کورنگی کاز وے کا راستہ عوام کے لیئے کھول دیا گیا

Nehal qavi

کراچی:دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق

ibrahim ibrahim

معاشی صورتحال بہت گھمبیر ہوچکی ہے،حماد اظہر

ibrahim ibrahim

Leave a Comment