Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 149 روپے 86 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 125 روپے 56 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ تاہم لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ رات 12 بجے سے ہوگا۔

Related posts

صدر مملکت نے نادرا ترمیمی آرڈیننس 2021جاری کردیا

Rauf ansari

بلاول کی پنجگور اور نوشکی میں فورسز کے کیمپس پر حملوں کی مذمت

Rauf ansari

پی ٹی آئی منحرف ارکان سے متعلق کیس کاتحریری فیصلہ جاری

Rauf ansari

Leave a Comment