پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے۔

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت دو روپے سات پیسے اضافے سے دو سو پینتیس روپے اٹھانوے پیسے ہوگئی۔ ڈیزل بھی دو روپے ننانوے پیسے مہنگا کردیا گیا۔ ڈیزل کی نئی قیمت دو سو سینتالیس روپے تینتالیس پیسے مقرر کردی گئی۔ ڈیزل کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی دس روپے بانوے پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل بھی نو روپے انناسی پیسے مہنگا کردیا گیا۔ اضافے کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت دو سو ایک روپے چون پیسے ہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More