Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عوام پر پیڑول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 30 روپے مہنگی

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ کردیا ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 اضافے کا اعلان کیا ہے ۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کر رہے ہیں جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 209.30 پیسے فی لیٹر ہو گی۔ڈیزل 30 روپے اضافے سے 204 جبکہ لائٹ ڈیزل 178 روپے کا ہو جائے گا، کیروسین کی قیمتیں بڑھ کر 181.94 پیسے ہو جائیں گے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مئی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ پوری قوم کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گالیکن عالمی مہنگائی کی وجہ سے ریٹس بڑھائے جا رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آٹا 40 روپے اور چینی 70 روپے تک پورا سال فروخت ہو گی، چینی اور اٹے کی قیمتوں پر سبسڈی ملتی رہے گی۔ چاول دال اور گھی کی سبسڈی بھی کچھ عرصہ چلے گی۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ چین نیا قرضہ جاری کرےگابلکہ شرح سود بھی کم کرےگا۔ پچیس مارچ کو چین نے2.3 ارب ڈالر کا قرض واپس لے لیا تھا۔ چین نےکافی شرائط عائد کر دی تھیں اور شرح سود بڑھا دی تھی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے چین جانے پر معاملات طے ہوئے اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کےموقع پر معاملات فائنل ہوئے، یہ قرض 1.5 فیصد کی شرح سود پر حاصل کیا جائےگا۔

Related posts

جو میرٹ پر ہوتا اسے آرمی چیف بناتا، عمران خان

Zaib Ullah Khan

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ڈیفنس یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت

Rauf ansari

سندھ حکومت نےتمام وزراء اور افسران کا پیٹرول کم کردیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment