Urdu
پاکستان تازہ ترین

پاکستان پرعائد فضائی پابندیاں ختم ہونے کے امکانات

کراچی: ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکاؤ کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے جس ک بعد یورپی یونین کی طرف سے پاکستان پرعائد فضائی پابندیاں ختم ہونے کا امکان ہے۔

عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤ نے دسمبر میں پاکستان سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کیا تھا۔ اکاؤ نے سی اے اے کے آڈٹ کے دوران بہترین کارکردگی پر 72.77 فیصد رینکنگ دی تھی۔

یورپی یونین کی فضائی پابندیاں ہٹنے سے پاکستان سے یورپی ممالک تک فلائٹ آپریشن جلد بحال ہونے کا امکان ہے۔ اکاو نے پاکستان کی کامیابی کا مراسلہ جاری کردیا۔

ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادر ڈار نے کامیابی کو پاکستان کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا۔ ڈی جی سی اے اے نے اس کامیابی پر تمام ریگولیٹری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

Related posts

ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے میں شامل ہوں، میرے دستخط ہیں، شیخ رشید

Hassam alam

پاکستان میں مہنگائی و بے روزگاری خطے کے مقابلے میں زیادہ ہے، سراج الحق

Rauf ansari

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment