چین نے پی آئی اے کو اپنے مزید دو شہروں کے لیے پروازیں چلانےکی اجازت دے دی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق چائنہ سول ایوی ایشن کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد قومی ایئر لائن بیجنگ،شایان،شنگائی کے لیے پروازیں چلائے گی۔
پی آئی اے نے چینی شہر چگنڈو کے لیے بھی اجازت نامہ طلب کررکھا ہے۔پی آئی اے کو چینی حکام کی جانب سے کنمنگ اور شینزن کے لیے چارٹرڈ کارگو پروازیں چلانے کی بھی منظوری حاصل ہے۔چائنہ ایئرلائن کے بعد پی آئی اے پہلی غیر ملکی ایئرلائن ہے جسے چین کے مختلف شہروں کے لیے لینڈنگ کی اجازت دی گئ،ترجمان کے مطابق چارٹر اور کارگو پروازیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
