پی آئی اے:دوسرا ائیربس 320 طیارہ پاکستان پہنچ گیا

پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کا عمل جاری۔رواں سال کا دوسرا ائیربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچ گیا۔ پہلا جہاز 29 اپریل کو پاکستان آیا تھا اور اب آپریشنل خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

پی آئی اے نے گزشتہ برس طیاروں کی حصول کا ٹینڈر کیا تھا جس میں سے دو طیارہ رواں سال پاکستان پہنچ گئے ہیں اور مزید دو طیارہ اگلے چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے ۔ ان طیاروں کے بیڑے میں شمولیت سے پی آئی اے میں ائیربس 320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہوجائے گی ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ طیارہ نئی نشستوں، جدید اور آرام دہ کیبن سے لیس ہے جس کی وجہ سے سفری سہولیات اور پی آئی اے کے پروڈکٹ کا معیار بہتر ہوگا۔ یہ طیارہ اندرون ملک، ریجنل اور گلف کے روٹس پر چلایا جائے گا۔ طیارہ 6 سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے جس کی مدت کے اختتام پر باہمی رضامندی کے ساتھ پی آئی اے اس طیارہ کو اپنی ملکیت میں لے سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More