Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی آئی اے کے پائلٹ کا ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پر جہاز اڑانے سے انکار، مسافر کا احتجاج

اسلام آباد: سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں گھنٹوں تاخیر سے مسافر رل گئے۔ مسافروں نے طیارے کے اندر احتجاج کیا۔

قومی ایئر لائن میں سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر گھنٹو ں تاخیر کے باعث رل گئے ۔ پائلٹ نے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پر جہاز اڑانے سے انکار کر دیا ۔ کپتان نے اسلام آباد کے بجائے واپس طیارے کو ریاض لے گیا ۔ مسافروں نے طیارے کے اندر پی آئی اے کے خلاف نعرے بازی اور احتجاج کیا ۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر ریاض ایئرپورٹ پر سیکیورٹی عملے کو طلب کرلیا۔مسافروں نے جہاز کے اندر شدید احتجاج کیا اور طیارے سے اترنے سے انکار کردیا ۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے فضائی سیفٹی کے لیے کپتان کا مکمل پرسکون اور آرادہ ہونا ضروری ہے ۔ طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

Related posts

ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے شکست

Rauf ansari

پی ایس ایل فائنل: قلندرز کا سلطانز کو 181 رنز کا ہدف

Zaib Ullah Khan

مرغی خریدنے جانے والے شخص نے ایک لاکھ ڈالر جیت لیے

Hassam alam

Leave a Comment