Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نیشنل سیکورٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کردیاہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نیشنل سیکورٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔پاکستان کے عوام کے سامنے ساری حقیقت آ جائے گی ۔

نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کو رکھا۔ اس ونگ کو اداروں، صحافیوں، پارلیمنٹیرینز اور میڈیا کے خلاف استعمال کیا گیا۔ بوٹ ٹویٹس اور سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے پوری مہم چلائی جاتی تھی وہ تمام بوٹ ٹویٹس کے ٹویٹر ہینڈلرز ہمارے پاس آ گئے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کاکہنا تھاکہ پونے چار سال صحافیوں، میڈیا ورکرز اور میڈیا ہاؤسز کے ساتھ جو کچھ ہواوہ سیاہ دورتھا۔میڈیا ورکرز کے مسائل سننے کے لئے پی آئی ڈی میں دو روز بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا کے تمام افراد ملاقات کرسکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نے نیشنل سیکورٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کی وجہ سے اس کمیٹی کا اجلاس نہیں ہو سکا تاہم کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا۔پاکستان کے عوام کے سامنے ساری حقیقت آجائے گی۔

Related posts

تھر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افرادجاں بحق

Hassam alam

خواجہ اظہار الحسن کی ناراضگی، وزیراعظم سے ملاقات نہیں کی

Rauf ansari

اداروں کیخلاف بیانات پر قانونی کارروائی کریں گے، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

Leave a Comment