Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

وزیر اعظم کا آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عید تک آٹے اور چینی کی قیمت کم کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید تک دس کلو آٹے کی قیمت 550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپے اور رمضان بازار و یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی مدد کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو آٹا اور چینی اضافی ادا کرے گی۔

Related posts

مریم اورنگزیب نے شہباز گل کی تازہ ترین ویڈیو اور تصاویر جاری کردیں

Nehal qavi

وزیر اعظم عمران خان نے جگلوٹ اسکردو روڈ کا افتتاح کر دیا

Hassam alam

نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

ibrahim ibrahim

Leave a Comment