Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کا 28 ارب روپے ماہانہ ریلیف پیکج کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم غریب عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بوجھ سے بچانے کیلئے 28 ارب روپے ماہانہ کے فنڈ سے پیکج کا آغاز کر رہے ہیں جس کےتحت فوری طور پر پاکستان کے ایک کروڑ 40 لاکھ غریب ترین گھرانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں 28 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا ۔وزیراعظم نے ایک کروڑچالیس لاکھ غریب خاندانوں کو ماہانہ دوہزار روپے دیے جائیں گے۔یہ گھرانے ساڑھے 8 کروڑ افراد پر مشتمل ہیں، یہ ریلیف اس کے علاوہ ہے جو بے نظیر انکم سپورٹ کی صورت میں پہلے ہی ان خاندانوں کو دی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کودس کلو آٹا چارسو روپےمیں دینے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے اس ریلیف پیکج کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔وزیراعظم نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو کہا ہے کہ پاکستان بھر میں آٹے 10کلو کا تھیلا 400 روپے کا دیا جائے۔

Related posts

وزیر دفاع خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کے کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر جرمانہ عائد

Nehal qavi

چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس

Hassam alam

وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نئی سمری تیار کرنے کی ہدایت

Rauf ansari

Leave a Comment