اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں انہیں مبینہ دھمکی آمیز خط کے مندرجات سے آگاہ کیا ۔
وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی جس میں انہیں دھمکی آمیز خط کے مندرجات سے آگاہ کیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ خط پر نیشنل سیکیورٹی کے قانون لاگو ہوتے ہیں۔خط عسکری حکام سے شیئر کیا جا چکا ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خط کس ملک سے لکھا گیا نام نہیں بتاسکتے ہیں تاہم مراسلہ ہمارے اپنے سفیر کی طرف سے لکھا گیا ہے ۔ خط سے متعلق پارلیمنٹ میں ان کیمرا بریفنگ ہوگی۔