وزیر اعظم کی آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز میڈل نوازے جانے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل نوازے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ میں لکھا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برادر ملک سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کی کاوشوں کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل تفویض ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا یہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بہترین دفاعی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More