Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی یوم مزدور پر محنت کشوں کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام، آئین اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق مزدوروں کے حالات بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ پاکستان اور پوری دنیا کے محنت کشوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور اور محنت کشوں میں پڑھے لکھے، ناخواندہ، ہنر مند اور غیر ہنر مند شامل ہیں۔ مزدور کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام، آئین پاکستان اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق مزدوروں کے حالات بہتر بنائیں گے۔ مزدوروں کے مسائل ہر سطح پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

وٹس ایپ گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنا اب ہوگا ممکن

Hassam alam

امریکا میں 12 ہزار سال پُرانے انسانی قدموں کے نشانات کی دریافت

Hassam alam

کراچی:بارش کے بعد مختلف علاقوں میں تاحال بجلی غائب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment