Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم پر کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو اداروں اورافسران کےخلاف سوشل میڈیا مہم سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی۔وزیر اعظم نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں اداروں اورافسران کےخلاف سوشل میڈیا مہم سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم کو ناراض اراکین اور اتحادیوں سے رابطوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی ملاقات کی اور ریکوڈک میں سونے اور تانبے کے ذخائر کی ترقی اور 11 بلین ڈالر جرمانے کی معافی کے لئے کامیاب معاہدے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک میں دستیاب ذخائر کی ترقی سے بلوچستان سمیت پورے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی ۔ بیرک گولڈ کمپنی بلوچستان میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے علاقے میں آٹھ ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کی بھی ملاقات کی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جاری حکومتی پالیسیوں کی تعریف کی۔

Related posts

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Hassam alam

جے یو آئی کے کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران اور شیخ رشید ہونگے، ترجمان

Rauf ansari

فرح خان وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کی اہل ہوگئیں، فیاض چوہان

Rauf ansari

Leave a Comment