Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم ہوش و حواس کھو بیٹھا ہے، فرحت اللہ بابر

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی۔اجلاس کو ہم غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی نہیں کرنے دیں گے ۔ممکن ہے کچھ وزرا بھی ہمارے ساتھ آجائیں۔

پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ز رداری ہاؤس اسلام اباد میں ہوا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے اراکین کو قومی اسمبلی اجلاس اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہدایات دیں ۔

اجلاس کے بعد میڈیا گفتگو میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس ہوا جس میں کچھ امور طے ہوئے جبکہ کل متحدہ اپوزیشن کا بھی پارلیمانی پارٹیز اجلاس ہوگا ۔ہمیں یقین ہے کہ تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی۔اسپیکر نے اجلاس وقت پر نہیں بلایا۔ یہ اجلاس غیر قانونی ہوچکا ہے تاہم اس میں شرکت کریں گے اور حکومت کو کوئی راستہ نہیں دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ اتحادی بھی ہماری حمایت کریں گے ۔جب ووٹنگ ہوگی تو سب حیران رہ جائیں گے ۔ ہمارے پاس کئی زیادہ ارکان ہونگے ۔انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ آج بات چیت ہوئی ہے۔ معاملات طے ہوچکے ہیں ۔مزید تفصیلات نہیں دے سکتا البتہ ہوسکتا ہے کہ کچھ وزرا بھی ہمارے ساتھ آجائیں۔

Related posts

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

Hassaan Akif

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

Hassam alam

پاکستان، بھارت سے مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Rauf ansari

Leave a Comment