Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کےپاس گورنر کو ہٹانے کا صوابدیدی اختیار نہیں، عمر سرفراز چیمہ

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ کی روشنی میں ایڈوکیٹ جنرل کو خط لکھ دیا۔ وزیراعظم کےپاس گورنر کو ہٹانے کا صوابدیدی اختیار نہیں۔ جب تک صدر مملکت ڈی نوٹیفائی نہیں کرتے عہدے پر ہوں۔

عمر سرفراز چیمہ نے عہدے سے ہٹائے جانے کے سوال پر کہا کہ عہدے سے ہٹانے کی صوابدید وزیراعظم کی نہیں۔ صدر مملکت جب تک ڈی نوٹیفائی نہیں کرتے میں آفس ہولڈر ہوں۔

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بارےگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اوراسپیکراسمبلی سے کل کے واقعے کی رپورٹ پررائےمانگی ہے۔ رپورٹ پررائے آنے تک نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف نہیں لے سکتا۔

دوسری جانب گورنر ہائوس میں حلف برداری کی تیاریاں جاری ہیں۔ نون لیگی رہنماؤں کے مطابق حلف برداری تقریب آج ہر صورت ہوگی۔

Related posts

الیکشن کمیشن کا جھگڑے کے واقعات کا نوٹس

ibrahim ibrahim

بابر غوری 12 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ibrahim ibrahim

ووٹ کا حق انفرادی: صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ بار اور جے یو آئی کا تحریری جواب

Hassam alam

Leave a Comment