Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔نبی ﷺ کی مثالوں پر عمل کرنا ہی خوشحالی کا راستہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ دنیا کی بہترین شخصیت تھے جبکہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نےاخلاقیات کے معیار کو بلند کیا۔ ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی کو بہت اہمیت حاصل تھی اور قانون کی حکمرانی پر سختی سے عمل ہوتا تھا۔ وہی معاشرے پھلتے پھولتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔

عمران خان نے کہا کہ نبی ﷺ کی مثالوں پر عمل کرنا ہی خوشحالی کا راستہ ہے جبکہ غریب اور امیر کے لیے الگ قوانین میں قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔

Related posts

قومی ادارہ امراض قلب کے ملازمین کا او پی ڈیز کا بائیکاٹ، مریض پریشان

Rauf ansari

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 23مئی کو ہوگا

Rauf ansari

پی ٹی آئی سے سیٹیں چھین لی ہیں،مریم نواز

ibrahim ibrahim

Leave a Comment