Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

وزیراعظم کا سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا۔

ایک پیغام میں وزیراعظم نے سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ساتھی منیجر ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی اخلاقی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک عدنان نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی۔

Related posts

سربراہ ٹی ایل پی سعد رضویکوٹ لکھپت جیل سے رہا، کارکنوں کا جشن

Rauf ansari

نواب شاہ میں آئل ٹینکر نہر میں جا گرا، ڈرائیور جاں بحق

Rauf ansari

فواد چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ چین کامیاب ترین قرار دے دیا

Rauf ansari

Leave a Comment