Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قیام پاکستان کے بعد ملک میں تعلیم کے شعبہ پر مناسب توجہ نہیں دی گئی، وزیر اعظم

ہری پور : وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکنالوجی زون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر عطاء الرحمان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، صوبائی وزیر عاطف خان سمیت سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ غریب ملک ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء بہت بڑا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ملک میں تعلیم کے شعبہ پر مناسب توجہ نہیں دی گئی، پہلی دفعہ ملک بھر میں پانچویں کلاس تک یکساں نصاب تعلیم متعارف کرایا گیا، جتنے معیاری تعلیمی ادارے ہوں گے اتنے ہی زیادہ قابل لوگ معاشرے کو ملیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی ۔

Related posts

عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہیں، مریم اورنگزیب

Hassaan Akif

تحریکِ عدم اعتماد: قومی اسمبلی اجلاس 28 مارچ تک ملتوی

ibrahim ibrahim

وفاقی وزرا سمیت 150 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

Hassaan Akif

Leave a Comment