وزیراعظم کی پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوابازی کے شعبے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، وزیر خزانہ شوکت ترین اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے ہوابازی کے شعبے میں خدمات کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسافروں کو بہتر خدمات پہنچانے کے لیےایک مؤثر مسابقتی عمل وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More