Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جب تک مجھ میں خون ہے پاکستان کو کسی کے آگے جھکنے نہیں دوں گا، عمران خان

میلسی : وزیر اعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ بچپن سے ہمیں یہی سکھایا گیا کہ کبھی پاکستان کو کسی کی غلامی نہ جانے دینا۔ جب تک مجھ میں خون ہے کسی کے آگے پاکستان کو نہیں جھکنے نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میلسی میں پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے مقابلے میں پاور شو دکھا دیا۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت پر تنقید کی؟ انہوں نے کہا کہ ہم کیا آپ کے غلام ہیں کہ جو آپ کہو گے ہم کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ 2008 سے 18 20 کے دوران ڈرون حملے ہوئے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ یہ کبھی ہوا ہے کہ ایک ملک کسی کی جنگ لڑے اور وہی ملک ہم پر حملہ کرے؟ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں میں بے قصور لوگ مارے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس کے لیے جنگ لڑرہے تھے اور وہی ہم پر حملے کررہے تھے تو بتایا جائے کہ یہ دونوں پارٹیوں کے لوگ کیوں نہیں بولتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس لیے نہیں بول رہے تھے کیونکہ ان کا چوری کا پیسہ باہر پڑا تھا اور ان کو ڈر تھا کہ یہ بولیں گے تو وہ ان کی بیرون ملک پراپرٹی ضبط کرلی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پیسے کی پوجا کرنے والے بت کی طرح تماشا دیکھتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ جن قبائلیو ں پر حملہ ہوتا تھا وہ پھر ہم سے بدلہ لیتے تھے کیوں کہ انہیں پتہ تھا کہ جو ہوتا ہے وہ حکومت کی اجازت سے ہوتا ہے۔ انہوں نے شرکا سے پوچھا کہ بتایا جائے جب سے میں وزیراعظم بنا ہوں کیا کوئی ڈرون حملہ ہوا؟ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ڈرون آیا تو ایئر فورس سے کہوں گا کہ ڈرون نیچے گرا دو۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ کسی ملک پر ڈرون حملہ کیا جائے۔

میلسی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی بھی وہ قوم عظیم قوم نہیں بنی جو دوسروں کے سامنے جھکے اور بھیک مانگ کر گزارہ کرنے والی قوم بھی عظیم قوم نہیں بنتی۔ انہوں نے خارجہ پالیسی کے حوالے سے کہا کہ ہم کسی سے بھی دشمنی نہیں چاہتے ہیں اور ہماری سب سے دوستی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم کسی بلاک کا حصہ نہیں ہیں، ہم نیوٹرل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ یوکرین میں جنگ بند ہو۔انہوں نے کہا کہ جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے، امن میں سب کا ساتھ دیں گے۔

Related posts

افغانستان کی درخواست ‏پر بھارتی گندم کابل لیجانے پرغور کریںگے، وزیراعظم

Rauf ansari

سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے کی ہدایت

ibrahim ibrahim

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

Rauf ansari

Leave a Comment