Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

وزیراعظم کا پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا جبکہ 5 روپے فی یونٹ بجلی بھی سستی کردی ہے۔

وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کےباعث دنیابھرمیں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔وزیراعظم نےکہا ہم اگر 70 ارب روپے کی سبسڈی نہ دیں تو آج ملک میں پیٹرول 230روپے کا ہوجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہم نے فیصلہ کیا کہ بجلی پانچ روپے فی یونٹ کم کر رہےہیں جس کا مطلب بیس سے پچاس فیصد بجلی کے بل کم ہوں گے۔وزیراعظم نےکہا آئندہ بجٹ تک پٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی نہیں کریں گے۔

Related posts

جماعت اسلامی کا ملک بھر میں ایک سو ایک دھرنے دینے کا اعلان

Hassaan Akif

رواں سال معاشی شرح نموچار فیصد رہنے کا امکان

Rauf ansari

این اے 133ضمنی الیکشن ،پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

Hassaan Akif

Leave a Comment