Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ شوکت ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو 5.37 فیصد جی ڈی پی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور متوسط طبقے کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ شوکت ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس موقع پر وزیراعظم نے وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کو5.37 فیصد جی ڈی پی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

عمران خان نے شوکت ترین سے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا اور متوسط طبقے کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی تنظیموں نے بھی پاکستان کی کامیاب معاشی اصلاحات کوتسلیم کیا ہے، انہوں نے ٹیکس وصولی، برآمدات اور ترسیلات زر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور فی کس آمدن بڑھے گی۔

وزیرخزانہ نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ مقامی اشیائے خورونوش کی قیمتیں دسمبر سے کم ہونے کی امید ہے جب کہ بین الاقوامی قیمتیں کم ہوں گی تو درآمدی اشیا پر بھی دباؤ کم ہوجائے گا۔

Related posts

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے سخت پریشان ہوں،شہباز شریف

ibrahim ibrahim

وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

Hassam alam

پی پی رہنما خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ ضمانت پر رہا

Rauf ansari

Leave a Comment