Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

منحرف اراکین واپس آجائیں معاف کردونگا، عمران خان

ملاکنڈ، درگئی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک طرف یہ ڈاکو ہیں دوسری طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان ڈاکوؤں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ عوام اس جماعت کے ساتھ چلیں گے جو چوروں کے خلاف کھڑی ہے۔ جو ایم این اے غلطی کر بیٹھے ہیں آپ کو معاف کردونگا واپس آجائیں۔ شہباز شریف کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ بوٹ بڑے اچھے پالش کرتا ہے۔ نون لیگ نے آصف زرداری پر کرپشن کے کیسز بنائے۔ پیپلزپارٹی نے نوازشریف پر چوری کے کیس بنائے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں۔ ڈاکووں نے چوری کے پیسے سے ہمارے ایم این ایز کی قیمت لگائی ہے۔ دوسری طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے 25سال ڈاکووں کیخلاف جدوجہد کی۔ سندھ ہاوس میں پیسے دے کر جمہوریت کا جنازہ نکالا جارہا ہے۔ آج پوری قوم کے سامنے ضمیروں کا سودا ہورہا ہے۔ اور اسے جمہوریت کا نام دیا جارہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ہوتا ہے لوٹا اور ایک ہوتا ہے ضمیر فروش، دونوں میں فرق ہوتا ہے۔ لوٹا اقتدار کی طرف جاتا ہےاور ضمیر فروش اپنا اور ملک کا سودا کرتا ہے۔ جو ضمیر فروش ہوتا ہے وہ پیسہ لے کر ملک کو بیچ دیتا ہے۔ کوئی بھی دین انسان کو ضمیر بیچنے کی اجازت نہیں دیتا۔ کوئی بھی مذہب ضمیر بیچنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ان لوٹوں کو الیکشن کمیشن اور عدلیہ دونوں دیکھ رہے ہیں۔اس وقت یہ لوٹے نہیں ہورہے یہ اپنے ضمیر کا سودا کررہے ہیں۔

ہم نے برطانیہ سے جمہوریت کا نظام لیا ہے۔ 20 سے 25 سال میں سنا ہی نہیں کہ برطانیہ کا ممبر پارلیمنٹ ضمیر کا سودا کرے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر نیب کا کیس تو مسلم لیگ نون کے دور میں بنے تھا۔فضل الرحمن آپ نے پیپلز پارٹی کے دور میں ڈیزل کے پرمٹ لیکر بیچے تھے۔ اس لیے آپ کا نام ڈیزل پڑا۔ آپ کو ڈیزل کا خطاب تو نون لیگ نے دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ نے آصف زرداری پر کرپشن کے کیسز بنائے۔ اور ان کو چوری پر 2بار جیل میں ڈالا۔ پیپلزپارٹی نے تو نوازشریف پر چوری کے کیس بنائے۔ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس تو پیپلزپارٹی نے نوازشریف پر بنایا۔ یہ ملک کے ساتھ وہ کرنا چاہتے ہیں جو دشمن بھی نہیں کرسکتا۔ ان کا پیسہ اور جائیدادیں باہر ہیں یہ کبھی ملک کیلئے کھڑے نہیں ہوں گے۔

ناراض ایم این ایز کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ایم این اے غلطی کر بیٹھے ہیں آپ کو معاف کردونگا واپس آجائیں۔ آج سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، بڑوں اور بچوں سب کو سب کچھ پتہ ہے۔ اب قوم کے بچے بچے کو ایم این ایز کے نام پتہ چل چکے ہیں۔لوگ صرف یہی سمجھیں گے کہ آپ نے اپنے ضمیر کو بیچا ہے۔ انہیں پتہ ہے کہ آپ نے پارٹی کو چھوڑا تو وہ پیسے کی وجہ سے چھوڑا۔ آپ جتنا بھی کہیں کہ پیسے نہیں لیے ضمیر جاگے لیکن کوئی آپ کی بات نہیں مانے گا۔ ہمیشہ کیلئے ایم این ایز کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لکھ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا نوجوانوں سچ اور حق کے لیے آواز بلند کرو۔ یہ ملک کبھی بھی غلام بن کر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ملک تب ہی آگے بڑھے گا جب ہم اپنے پاوں پر کھڑے ہوں گے۔

Related posts

وزیرِ اعظم خضدار کچلاک نیشنل ہائی وے کے سیکشن ون اور ٹو کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Hassam alam

سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، وزیر اعظم

Rauf ansari

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment