Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

معیشت پائیدارترقی کی راہ پر گامزن ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت ورثہ میں ملنے والی دیوالیہ معیشت کو استحکام ملا۔ معیشت اب پائیدارترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیراعظم سے پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، جکوال سے تعلق رکھنے والے خواتین ارکان اور وفاقی وزیر علی زیدی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے تمام منتخب نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط کریں اور عوام کو باورکرائیں کہ حکومت انکی پریشانیوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عالمی منڈیوں میں اشیاکی قیمتوں میں تاریخی اضافے کی وجہ سے مہنگائی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ اور حکومت ٹارگٹڈ سبسڈیز اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ سرمایہ کار دوست ماحول پیداکرکے مہنگائی کے منفی اثرات کو کم کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related posts

ہم مستقبل میں بھی حکومت کو شکست دیتے رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

Hassaan Akif

او آئی سی اجلاس طالبان کیلئے ہو رہا ہے، بلاول بھٹو

Zaib Ullah Khan

واجبات کی عدم ادائیگی: آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند، 4 دن کا اسٹاک رہ گیا

Hassam alam

Leave a Comment