Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم کی زیر صدارت کھاد کے اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کھاد کے اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، خسرو بختیار، فخر امام، مشیر خزانہ شوکت ترین اور سینیئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات سے کھاد کی فی بوری قیمت فروخت میں اوسطاً 400 روپے کی کمی آئی ، سپلائی مانیٹر کرنے کے لیے آن لائن پورٹل بنایا جس سے کھاد کی نقل و حرکت اور اسٹاک کو مانیٹر کیا جاسکے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 13 نومبر سے اب تک کھاد کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، 347 مقدمات، 244 گرفتاریاں، 480 گودام سیل اور 2.79 کروڑ کے جرمانے کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ صوبوں کے مابین سرحدوں پر اسمگلنگ روکنے کے لیے چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔

وزیر اعظم نے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

Related posts

عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر مذمتی قرارداد منظور

Rauf ansari

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سینیٹ میں بھی بجٹ پیش کردیا

ibrahim ibrahim

حصص بازار میں آج ملاجلارجحان رہا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment