Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کا شیشپرگلیشیئرسے ہونے والی تباہی پرہنگامی اقدامات کاحکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے شیشپر گلیشیئر سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کاحکم دے دیا۔ وفاقی اداروں کو گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کی ہدایت کردی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے شیشپر گلیشیئر سے متاثرہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اورمحفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنانے اور متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے نقصانات اور متاثرہ عوام کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے وفاقی اداروں کو گلگت بلتستان حکومت کی معاونت کا حکم دیا۔ وزیراعظم نے شاہراہِ قراقرم پر حسن آباد پل گر نے کے سبب متبادل راستہ تیار کرنے سمیت سات سو اور ڈھائی سو میگاواٹ بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحالی کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی گھروں کی بحالی ومرمت پر اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی،،متاثرہ عوام کی بھرپور ہنگامی مدد اور بحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے،، وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے نقصانات پر ہمدردی اور افسوس کا بھی اظہار کیا۔

Related posts

قومی صحت کارڈ پر بلاوجہ تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Rauf ansari

ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، چیئرمین ایف بی آر

Rauf ansari

این سی او سی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment