قطر کی حکومت اورعوام بالخصوص میرے بھائی تمیم بن حماد کا مشکور ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے قطر کے امیر تمیم بن حماد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کا مستقبل کا ایک واضح وژن ہے۔ قطر سے وطن واپسی کے موقع پر ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ قطر کی حکومت اور عوام بالخصوص اپنے بھائی تمیم بن حماد کے مشکور ہیں۔ پاکستان اور قطر کا مستقبل کا ایک واضح وژن ہے جس کا مقصد بدلتی ہوئی دنیا میں نئے مواقع اور راہیں پیدا کرنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More