اسلام آباد: وزیراعظم کا موجودہ صورتحال میں سینئر پارٹی قیادت سے پھر مشاورت کافیصلہ۔ عمران خان نے سینئر پارٹی قائدین کو کل وزیراعظم ہاؤس بلالیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سینئر پارٹی قائدین کو کل وزیراعظم ہاؤس بلالیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب کے ناراض پارٹی رہنماؤں کی سرگرمیوں کے تناظر میں مشاورت ہوگی۔
مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پرغورکیاجائےگا۔
واضح رہے کل ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس پہلے ہی ملتوی کیا جا چکا ہے۔