اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی جوکہ 21 اراکین پر مشتمل ہوگی ۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سے تشکیل کردہ 21 ارکان پر مشتمل اقتصادی مشاورتی کونسل میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان، فیصل اقبال، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سلیم مانڈی والا شامل ہیں۔وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مصدیق ملک اورطارق پاشا بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔عارف حبیب، عاطف باجوہ اوردیگربھی کونسل کے اراکین ہوں گے۔
اقتصادی مشاورتی کونسل کے قواعد و ضوابط بھی جاری کردیئے گئے۔ اقتصادی کونسل معیشت کا جائزہ لیکر اقدامات تجویز کرے گی۔کونسل مختلف سبسڈی اور مالیاتی تبدیلیوں کا بھی جائزہ لے گی۔اقتصادی کونسل معیشت کی بہتری کیلئے پالیسی سازی کیلئے سفارشات دے گی۔
