Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کرینگے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے ۔ دورے کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد شیرٔ کیں جائیں گی۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی اور مشکوک کیس میں سنائی گئی سزا کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بھارتی ناظم الامور کو پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی بھارتی عدالت کے جعلی فیصلے کی شدید انداز میں مذمت کی۔ وزیر خارجہ نے یاسین ملک کی جلد اور فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور پلوامہ میں آج 4 معصوم کشمیری نوجوانوں کو بھارتی افواج کی جانب سے شہید کرنے کی شدید مذمت کر تے ہیں۔

کرونا وبا کے بعدچینی جامعات میں پاکستانی طلبہ کی واپسی کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چینی جامعات میں کیمپس کلاسس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوکیا جا رہا ہے ۔ 251 ترجیحی پاکستانی طلبہ کو ویزا پراسس کے بعد چین واپس بھیجا جائے گا۔

اس حوالے سے خصوصی پرواز چا رٹر کر نے کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو مرحلہ وار اور منظم انداز میں واپس چین بھیجا جائے گا۔

Related posts

پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجا ریاض اپوزیشن لیڈر منتخب

Rauf ansari

روس میں فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی عائد

Hassam alam

موٹر سائیکل چلاؤ،خود مختار ہوجاؤ، سندھی طالبات کا ڈیٹا مانگ لیا گیا

Hassam alam

Leave a Comment