Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کا چینی تاجروں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چینی سرمایہ کاروں سے مختلف شعبوں میں ماہرانہ خدمات اور سرمایہ کاری میں تعاون درکار ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی شہد سے میٹھی ہے، پاکستان چین دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوئی اور چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر قسم کی سہولت اور آسانی فراہم کریں گے۔ چین اور پاکستان ترقیاتی منصوبوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنےکی کوشش کریں گے۔زراعت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کاسلسلہ برقرار رکھیں گے۔ پاکستان کو ہر شعبے میں چین کے تعاون کی ضرورت ہے، گزشتہ 3 دہائیوں میں چین نے بے مثال ترقی کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں مشکلات درپیش ہیں۔چین توانائی سمیت تمام شعبوں میں پاکستان کی معاونت کررہا ہے۔زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے چین کے تجربے سے استفادہ کریں گے۔پاک چین دوستی وقت کےساتھ مزید مستحکم ہوتی رہی۔ پاکستان سی پیک منصوبوں میں بھی چینی باشندوں کوسہولت فراہم کرے گا۔

Related posts

بلوچستان اور سندھ میں بارشوں کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Nehal qavi

بجلی کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ

Nehal qavi

آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ، صحت اور پولیو مہم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

Hassam alam

Leave a Comment