مالاکنڈ: وزیراعظم عمران خان آج مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔مالاکنڈ میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ جلسے میں مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کارکنان شرکت کریں گے۔
مالا کنڈ میں جلسہ گاہ کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔جلسے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی خطاب کریں گے۔
