ن لیگ نے ضمنی انتخاب میں شکست تسلیم کرلی

مسلم لیگ ن نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں نتائج آنے کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے، سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انہیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے، انشاءاللّٰہ خیر ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More