اسلام آباد: مسلم لیگ نون نے پیکا قانون میں ترامیم کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیکا قانون کے ذریعے فاشسٹ حکومت نے میڈیا اور عوام پر حملہ کیا ہے۔ترامیم کو اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں چیلنج کریں گے۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیکا قانون میں ترامیم پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ترامیم کل انہیں کے گلے پڑیں گی۔مریم اورنگزیب نے پیکا قانون کے سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان پراطلاق کا مطالبہ بھی کردیا ۔
انہوں نے کہا حکومت اپنے کالے کرتوتوں کو ایسے قوانین سے چھپا نہیں سکتی ہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم اور پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی مشاورت سے لائی جارہی ہے ۔تحریک عدم اعتماد کی تیاری مکمل ہے تاہم موزوں وقت پر لائی جائے گی۔