Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مسلم لیگ نون نے عمران خان کو سویلین ڈکٹیٹر قرار دے دیا

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو سویلین ڈکٹیٹر قرار د یتے ہوئے کہا کہ عمران پہلا سویلین حکمران ہے جس نے پاکستان کا آئین توڑا۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں حمزہ شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز نواز شریف کا ماننے والا ہے۔پنجاب کے عوام کی خدمت کرے گا۔آج نواز شریف نے پنجاب کے عوام کے منڈیٹ چرانے کا بدلہ لے لیا ہے۔نون لیگ کے مینڈیٹ پر شب خون ماراگیا اور پنجاب میں حکومت نہیں بننے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نام کا وزیراعلیٰ تھا اس کو چلاتی فرح تھی۔ آج پنجاب کے عوام کو مبارک باد دیتی ہوں ۔ آپ کے مینڈیٹ چرانے کا بدلہ لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا سر شرم سے جھک گیا ہے جس طرح پنجاب اسمبلی کو تالا لگایا گیا۔آکر گن لو پنجاب کے دو سو نمائندے یہاں موجود ہیں۔ ہم نے ڈکٹیرز کے دور میں دیکھا تھا کہ وہ اسمبلیوں میں اپنے نمائندے بٹھاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الہٰی شہید کی بھی کوئی خاندانی روایات تھیں۔پرویز الہٰی سے پوچھتی ہوں آپ نے اس آئین شکن کا ساتھ کیوں دیا؟۔ آپ کچھ بھی کریں یہ بازی آپ ہار چکے ہیں۔ پاکستان کا پہلا سویلین ڈکٹیر ہونے کا اعزاز عمران خان نے حاصل کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں جو انہیں بہت مہنگا پڑے گا۔سازش اپوزیشن نے نہیں کی بلکہ عمران نیازی نے چار سالوں میں عوام کے ساتھ کی ہے ۔سازش عثمان بزدار کو چار سال صوبے پر مسلط کر کے لیا اس کا بدلہ لیں گے ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ایوان نے انہیں منتخب کر کے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا۔جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ترین گروپ اور علیم خان گروپ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وفاق ، پنجاب میں جو تماشہ لگایا ہوا ہے وہ آئین کے خلاف کھلواڑ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے اگر پرویز الٰہی کے کہنے پر جو بھی غیر قانونی اقدام اٹھایا تو اس کا حساب ہوگا۔سپریم کورٹ سے کہنا چاہتا ہوں عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اپنی ذاتی انا کی خاطر آئین و قانون کو پیروں تلے روندا گیا۔

Related posts

کے الیکٹرک کی ناکامیوں کا بوجھ عوام اور منتخب نمائندے کیوں اٹھائیں، حکومت سندھ

Zaib Ullah Khan

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

ایشیا کپ کیلئے بابر اعظم الیون کی سخت پریکٹس

Nehal qavi

Leave a Comment